جے پور:کراچی کی سیما حیدر کی پیروی کرتے ہوئے لاہور کی رہائشی مہوش نے سوشل میڈیا پر دوستی کے بعد بھارتی ریاست راجستھان کے رہائشی رحمان کے ساتھ نکاح کرکے بھارت پہنچ گئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مہوش اور رحمان پہلے سے شادی شدہ اور اس کے 12 اور 7 سالہ بیٹے ہیں۔ مہوش نے 2018 میں طلاق لے لی تھی جب کہ رحمان بھی شادی شدہ اور دو بچوں کے باپ ہیں۔
لیکن مہوش اپنے دونوں بچوں کو پیچھے چھوڑ کر قانونی طور پر واہگہ بارڈر سے ہندوستان گئی ہے۔
مہوش اور رحمان کی پریم کہانی کا آغاز فیس بک سے ہوا تھا۔ بھارتی نژاد رحمان کویت میں مقیم تھا اور ٹرانسپورٹ کے شعبے سے وابستہ تھا جب کہ مہوش اسلام آباد میں اپنا بیوٹی پارلر چلایا کرتی تھی۔
ان دونوں نے پہلے آن لائن نکاح کیا اور ایک سال بعد 2023 میں سعودی عرب میں ملے اور عمرہ کیا۔ وہیں دونوں نے دوبارہ نکاح کیا اور اس کا اعلان فیس بک پر بھی کیا۔ وہاں سے رحمان بھارت اور مہوش پاکستان لوٹ آئی تھی۔
رواں برس 25 جولائی کو مہوش واہگہ بارڈر کے ذریعے سرحد پار کرکے بھارت پہنچیں جہاں سے رحمان انھیں راجستھان لے گیا۔ بھارتی انٹیلی جنس نے مہوش سے پوچھ گچھ بھی کی۔
رحمان کی پہلی اہلیہ فریدہ کا کہنا ہے کہ بھارتی قانون کے تحت وہ مجھے طلاق دیے بغیر دوسری شادی نہیں کرسکتا۔ میں عدالت جاؤں گی۔
رحمان کا کہنا ہے کہ اس کی شادی 2011 میں فریدہ سے ہوئی تھی اور ان کے دو بچے بھی ہیں لیکن ہم دونوں کی کبھی نہیں بنی۔ جھگڑے روز کا معمول تھے اور فریدہ کافی عرصے سے اپنے ماں باپ کے ساتھ ہی رہ رہی ہے۔