پیرس(اُمت نیوز)فرانس میں اولمپک گیمز کے دوران پہلے پنیر میوزیم کا افتتاح کردیا گیا ہے۔
میوزیم کی ویب سائٹ کے مطابق Musée du Fromage نامی میوزیم کو فرانسیسی پنیر ملکی ورثہ اور خطوں کی تاریخی معلومات کے لیے ایک تعلیمی اور انٹرایکٹو جگہ کے طور پر قرار دیا گیا ہے۔
میوزیم کے بانی، پیئر برسن نے میزیم کو فرانس میں پنیر بنانے کے فن کو زندہ رکھنے کے مقصد سے بنایا ہے جو گائے، بھیڑ اور بکری کے دودھ سے بنی 56 علاقائی اقسام کی پنیر کا حمل ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ہم دیگر کھانوں کے بارے میں بہت کچھ سنتے ہیں کہ وہ کیسے بنتے ہیں اور ذائقے کی باریکیوں کو جانتے ہیں لیکن پنیر کے بارے میں کچھ نہیں جانتے۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ لوگ اسے کھانا پسند کرتے ہیں اور پنیر کی مانگ اب بھی زیادہ ہے لیکن بہت کم نوجوان اس کی تیاری میں اپنا کیریئر بنانا چاہتے ہیں۔
میوزیم، جہاں پنیر روزانہ بنایا بھی جاتا ہے، نوٹری ڈیم کیتھیڈرل سے تھوڑی دوری پر ایل سینٹ لوئس پر 17ویں صدی کی پتھر کی عمارت میں بنایا گیا ہے۔