پاک فوج کیخلاف پراپیگنڈا کرنے والے کی تفصیلات سامنے آگئیں

پاک فوج، پاکستان اور ریاستی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر پراپیگنڈے کرنے والے ایک شخص کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بیرونِ ملک مقیم اکبر حسین پاک فوج کے خلاف منفی پراپیگنڈے میں شامل ہے جس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر خیبرپختونخوا میں بد امنی اور سِول وار کی جھوٹی خبریں پھیلائیں۔

سیکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ اکبر حسین نے 9 مئی واقعات کے دوران عوام کو انتشار اور شرپسندی پر اکسایا جبکہ سوشل میڈیا پر بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات کا الزام بھی فوج پر لگایا۔

ذرائع کے مطابق پاک فوج سے ریٹائرمنٹ کے بعد اکبرحسین ریاست مخالف پراپیگنڈے میں مصروف رہا اور وہ پاک فوج کا نام استعمال کرتے ہوئے فارن فنڈنگ بھی حاصل کرتا رہا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر پاکستان کے خلاف بھارتی پراپیگنڈوں کو بھی شیئر کیا جاتا ہے۔