اسلام آباد(اُمت نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ولید اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ پُرامن احتجاج کو ترجیح دی ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ولید اقبال نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی غیر قانونی طور پر جیل میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت فارم 47 پر بنائی گئی ہے۔
ولید اقبال کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے الیکشن کی تاریخ دی تھی، الیکشن مہم چلانا چاہتے تھے۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ اس وقت بھی آنسو گیس شیلنگ کی گئی اور گاڑیوں کے شیشے توڑے گئے۔