چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر ٹوانہ کا قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

اسلام آباد(اُمت نیوز)چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر ٹوانہ نے قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق امجد زبیر ٹوانہ نے عہدے سے سبکدوشی کے لیے حکومت کو 2 ہفتوں کا نوٹس دیا ہے

گریڈ 21 کے ان لینڈ ریونیو سروس کے امجد زبیر ٹوانہ نے اگلے سال 25 فروری کو ریٹائر ہونا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امجد زبیر ٹوانہ نے حکومت کو مراسلہ بھجوا دیا ہے۔

امجد زبیر نے مراسلے میں لکھا ہے کہ اپنا عہدہ چھوڑنا ہے اور وقت سے پہلے ریٹائرمنٹ لینا چاہتا ہوں۔

ذرائع نے بتایا کہ امجد زبیر ٹوانہ نے وزیرِ مملکت احد چیمہ کو بھی زبانی طور پر آگاہ کر دیا تھا۔