سابق بھارتی کرکٹر انشومن گائیکواڈ کینسر سے جنگ ہار گئے

 

بھارت (اُمت نیوز)بھارت کے سابق کرکٹر اور کوچ انشومن گائیکواڈ کینسر سے طویل جنگ کرنے کے بعد 71 برس کی عمر میں جان کی بازی ہار گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سابق بھارتی کرکٹر اور کوچ انشومن گائیکواڈ کافی عرصے سے خون کے کینسر (بلڈ کینسر) میں مبتلا تھے اور آج انتقال کر گئے

وہ کافی عرصے سے لندن میں رہنے کے بعد ایک ماہ قبل ہی بھارت کے شہر برودہ میں علاج کے لیے واپس آئے تھے۔

انہوں نے 1975 سے 1987 تک 40 ٹیسٹ اور 15 ون ڈے میچوں میں بھارت کی نمائندگی کرتے ہوئے 1985 ٹیسٹ رنز سکور کیے

جس میں ان کا سب سے بڑا انفرادی سکور پاکستان کے خلاف بنایا گیا 201 رنز تھا، وہ اکتوبر 1997 میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کوچ مقرر ہوئے ستمبر 1999 تک ذمہ داری نبھائی۔