برائلر گوشت کی قیمت مستحکم رہی جبکہ گزشتہ 6 دنوں میں مرغی کی قیمت میں کوئی کمی نہیں کی گئی ہے۔
مرغی کے گوشت کی سرکاری قیمت 594روپے مقرر ہے،زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 396روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 410روپے فی کلو مقرر ہے۔
فارمی انڈے 1روپے فی درجن مہنگےہونے سے فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 267روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ انڈوں کی پیٹی کا سرکاری تھوک ریٹ 7890روپے جاری کیا گیا ہے۔