سندھ(اُمت نیوز)گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی ہدایت پر دھرنا دینے والے مظاہرین کی چائے سے تواضع کی گئی۔
ترجمان گورنر سندھ کے مطابق دھرنا مظاہرین کے لیے ٹھنڈے پانی کی بوتلیں بھی بھیجی گئیں۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ دھرنا مظاہرین کا شکریہ جنہوں نے میری چائے کو عزت بخشی۔
گورنر سندھ نے عملہ کو ہدایت دی کہ دھرنا مظاہرین کا خاص خیال رکھا جائے۔
واضح رہے کہ مہنگائی اور بجلی کے بلوں کے خلاف جماعت اسلامی نے کراچی میں گورنر ہاؤس کے باہر بھی دھرنا دے دیا ہے۔
جماعت اسلامی کے کارکنان منعم ظفر خان کی قیادت میں گورنر ہاؤس پہنچے۔