پیرس اولمپکس، مردوں کی 100 میٹر دوڑ میں نئی تاریخ رقم

پیرس (اُمت نیوز)پیرس اولمپکس میں مردوں کی 100 میٹر دوڑ میں نئی تاریخ رقم ہوگئی ہے۔

سیمی فائنل میں 12 کھلاڑیوں کی ٹائمنگ 10 سیکنڈز سے کم رہی، چار کھلاڑی 10 سیکنڈز سے کم ٹائمنگ کے باوجود فائنل میں نہ آسکے۔

اولمپکس کی تاریخ میں پہلی بار 10 سیکنڈز سے کم ٹائمنگ کے باوجود کوئی فائنل دوڑ سے محروم ہوا ہے۔

ساؤتھ افریقا کے بنجمن رچرڈ سن 9.95 سیکنڈز، جاپان کے عبدالحکم براون 9.96 سیکنڈز، برطانیہ کے لوئی ہنچ کلف اور کینیڈا کے آندرے ڈی گراس 9.98 کی ٹائمنگ کے باوجود فائنل سے محروم ہوگئے۔