زیادتی کی شکار ہزاروں کشمیری خواتین انصاف کی منتظر

 

19اپریل 2023 ء کو بی جے پی رہنما نے ایک خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا یا، زیادتی کاشکارکشمیری خواتین انصاف کی منتظر، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جمہوریت کا سب سے بڑا شکار کشمیری خواتین ہیں۔

کشمیر میڈیا کے مطابق 1989سے 2020تک 11224 کشمیری خواتین بھارتی فوج کے ہاتھوں جنسی زیادتی کا شکار ہو چکی ہیں، بھارتی فوج ،مجاہدین کیخلاف انتقامی کارروائیوں کے طور پر لوٹ مار، قتل عام اور جنسی زیادتی کرتی ہے۔

ایشیاواچ کی رپورٹ کے مطابق صرف ایک ہفتے میں 44 ماورائے عدالت قتل اور 15 جنسی زیادتی کے واقعات رپورٹ ہوئے۔