بغداد: عراق میں 3 پاکستانی نوجوانوں کو مقامی عدالت نے سزائے موت کی سزا سنا دی ہے۔
عراق کی رسافہ کورٹ عدالت کے تین رکنی ججوں پر مشتمل بینچ کی جانب سے دہشت گردی کے الزامات میں 3 پاکستانی کی سزائے موت کا فیصلہ سنایا گیا ہے۔
سزا یافتہ پاکستانیوں میں عمر فاروق، حیدر علی اور شعیب اختر شامل ہیں، جنہیں دو الگ الگ مقدمات میں مجرم قرار دیتے ہوئے موت کی سزا سنائی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق عمر فاروق، حیدر علی اور شعیب اختر کو انسداد دہشتگردی کے قوانین کے تحت سزا سنائی گئی ہے جبکہ شعیب اختر پر عراق میں دہشتگرد گروپ بنانے، شکایت کندہ شہاب کاظم حسن پر فائرنگ اور اس کی دکان لوٹنے کے جرم میں سزا سنائی گئی۔