ڈھاکا: بنگلہ دیش میں پرتشدد مظاہروں کے بعد بنگلہ دیش سے فرار ہونے والی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد بھارت پہنچ گئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد بھارتی شہر اگرتلہ پہنچ گئیں،بھارتی میڈیا کاکہنا ہے کہ بھارت شیخ حسینہ واجد کو محفوظ راستہ فراہم کرنے کیلیے تیار ہے۔
شیخ حسینہ واجد بھارت میں رہیں گی یا کسی اور ملک روانہ ہونگی ؟ اس حوالے سے تہلکہ خیز انکشاف ہوا ہے ۔
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ شیخ حسینہ واجد بھارت سے فن لینڈ روانہ ہوں گی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شیخ حسینہ واجد کو بنگلا آرمی کی جانب سے مستعفی ہونے کے لیے 45 منٹ کا وقت دیا گیا تھا۔
شیخ حسینہ واجد کو تقریر ریکارڈ کرانے کا موقع نہیں دیا گیا۔حسینہ واجد نے محفوظ مقام پر منتقلی سے قبل تقریر ریکارڈ کرانے کی بھی کوشش کی تھی ۔