درجنوں نوجوان اِس مجسمے کو گرانے کی بھرپور کوشش کی، فائل فوٹو
درجنوں نوجوان اِس مجسمے کو گرانے کی بھرپور کوشش کی، فائل فوٹو

مکافات عمل، ڈھاکہ میں شیخ مجیب الرحمٰن کے مجسمے پر حملہ ، توڑ پھوڑ

ڈھاکا: بنگلہ دیش کی وزیرِاعظم شیخ حسینہ واجد کے مستعفی ہونے اور بھارت روانہ ہونے سے قبل ہی دارالحکومت ڈھاکہ اور دیگر شہروں میں لوگوں نے جشن منانا شروع کردیا تھا۔

ڈھاکہ کی سڑکوں پر لوگ ناچتے گاتے رہے۔ جشنِ فتح کے دوران کئی منچلے بنگلہ دیش کے پہلے سربراہِ حکومت اور ملک کے لیے بابائے قوم کا درجہ رکھنے والے ”بنگا بندھو“ شیخ مجیب الرحمٰن کے جہاز سائز کے مجسمے پر چڑھ گئے اور توڑ پھوڑ کی۔

ایک نوجوان مجسمے کے کاندھے پر چڑھا اور شیخ مجیب الرحمٰن کے مجمسے کے سر پر ہتھوڑے برسائے۔ کانسی کا یہ مجمسہ بہت مضبوط ہے۔ درجنوں نوجوان اِس مجسمے کو گرانے کی بھرپور کوشش کی۔