اسلام آباد(اُمت نیوز)بھارت معصوم فلسطینیوں کی نسل کشی میں ملوث نکلا۔
غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے تانے بانے بھارت سے ملنے لگے ، معروف بھارتی مصنفہ اروندھتی رائےنے انکشاف کیا کہ بھارت اسرائیل کو ہتھیار سپلائی کر رہا ہے
بھارتی ہتھیارفلسطینیوں کی نسل کشی میں استعمال ہو رہے ہیں۔ اروندھتی رائےنے کہا کہ بھارت اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمدات فوری بند کرے،ہمیں فلسطین کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔