الیکشن ایکٹ ترمیمی بل منظوری کیلئے قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آباد(اُمت نیوز)الیکشن ایکٹ ترمیمی بل منظوری کیلئے قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا جس کے بعد بل کی شق وار منظوری کا عمل جاری ہے۔

اسپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور نے انتخابات ایکٹ ترمیم بل پر کمیٹی کی رپورٹ بھی پیش کردی جبکہ الیکشن ایکٹ ترمیمی بل زیرِ غور لانے کی تحریک ایوان میں منظور ہوگئی۔

تحریک بلال اظہر کیانی نے پیش کی جبکہ اپوزیشن نے اس کی مخالفت کی۔

علاوہ ازیں علی محمد خان نے ترمیمی بل پر ترمیم پیش کی تو وزیر قانون نے اپوزیشن کی ترامیم کی مخالفت کی۔