اسلام آباد(اُمت نیوز)نائب وزیرِ اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار آج شام سعودی عرب روانہ ہوں گے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار کی سعودی عرب سے جمعرات کو وطن واپسی متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ او آئی سی وزراء خارجہ ایگزیکٹو کمیٹی کا غیرمعمولی اجلاس کل شام جدہ میں ہو گا، اجلاس کا ایجنڈا 2 نکاتی ہے۔
سفارتی ذرائع نے بتایا کہ ایجنڈے میں پہلا آئٹم فلسطینی عوام کے خلاف قابض اسرائیل کے جرائم کا تسلسل ہے۔
دوسرا ایجنڈا آئٹم قابض اسرائیل کی ایران کے سالمیت کے خلاف جارحیت ہے۔