پیرس: نوبل انعام یافتہ بنگلہ دیشی ماہر اقتصادیات پروفیسر یونس نے پیرس سے واپس آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ عوام آزادی کا لطف اٹھائیں، یقینی بنائیں کہ اس بار غلطی نہ ہو، عوام جمہوری اصول، آزادی اظہار کو یقینی بنائیں۔
پروفیسر یونس نے کہاکہ عوام قانون کی عملداری اورعدلیہ کی آزادی کو بھی یقینی بنائیں،ہم نے ماضی میں شاندارکام کی اہے، اب بھی بہت کچھ کر سکتے ہیں،پیرس سے جلد بنگلہ دیش واپس آ رہا ہوں۔
یاد رہے کہ گرامین بینک کے بانی محمد یونس پر حسینہ واجد نے غریبوں کا خون چوسنے کا الزام لگایا تھا،شیخ حسینہ نے محمد یونس کے گرامین بینک پر بہت زیادہ شرح سود لینے کا الزام لگایا، جنوری میں محمد یونس کو لیبرقوانین کی خلاف ورزی پر 6ماہ کی سزا سنائی گئی تھی.