ارشد ندیم نے اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت کر ہم سب کا سر فخر سے بلند کیا، فائل فوٹو
ارشد ندیم نے اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت کر ہم سب کا سر فخر سے بلند کیا، فائل فوٹو

پیرس اولمپکس؛ ارشد ندیم فائنل میں پہنچ گئے

پیرس اولمپکس میں مینز جیولین تھرو مقابلے کیلیے پاکستان کے اولمپئین ارشد ندیم نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

مینز جیولین تھرو مقابلے میں دفاعی چیمپئن بھارت کے نیرج چوپڑا نے پہلی تھرو 89 اعشارئیہ 34 میٹر کی لگائی اور فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

پاکستان کے اولمپئین ارشد ندیم نے پہلی تھرو 86 اعشارئیہ 59 میٹر کی اور تیسرے نمبر پر رہے جبکہ افریقی ملک گیرانڈا کے اسپیشلسٹ نے 88.63 کی تھرو لگائی اور دوسری پوزیشن پر رہے۔

مینز جیولین تھرو کا فائنل 8 اگست کو ہوگا جس میں نیرج چوپڑا، ارشد ندیم اور اے پیٹرز مدمقابل آئیں گے۔

1

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو اولمپکس 2024 کے جولین تھرو کے مقابلوں کے فائنل راؤنڈ میں کوالیفائی کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ نے اپنی شاندار کارکردگی اور انتھک محنت سے پوری قوم کے دل جیت لیے۔