ڈھاکا: بنگلا دیش کے صدر محمد شہاب الدین کے حکم پر سابق وزیراعظم اور حزب اختلاف کی اسیر رہنما 78 سالہ خالدہ ضیا کو رہا کردیا گیا۔
سابق وزیراعظم خالدہ ضیا بنگلا دیش میں شیخ حسینہ واجد کی سب سے مضبوط سیاسی حریف سمجھی جاتی ہیں۔ ان کی رہائی ایسے وقت میں سامنی آئی ہے جب بنگلا دیش کی فوج نے شیخ حسینہ واجد کے استعفے کے بعد عبوری حکومت تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔
خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بنگلادیش کی نئی سیاسی صورت حال اور عبوری حکومت کی تشکیل میں خالدہ ضیا کا بھی اہم کردار ہوگا۔ اس حوالے سے آرمی چیف سیاسی رہنماؤں سے مشاورت میں مصروف ہیں۔
اجلاس میں آرمی چیف جنرل وقار الزمان، بحریہ اور فضائیہ کے سربراہان، بی این پی اور جماعت اسلامی سمیت متعدد اپوزیشن جماعتوں کے سرکردہ رہنماؤں نے شرکت کی تھی۔