شیخ حسینہ پر 2024ء میں طلبہ تحریک کے خلاف کریک ڈاؤن کے احکامات اور وسیع پیمانے پر ہلاکتوں کا الزام ہے، فائل فوٹو
شیخ حسینہ پر 2024ء میں طلبہ تحریک کے خلاف کریک ڈاؤن کے احکامات اور وسیع پیمانے پر ہلاکتوں کا الزام ہے، فائل فوٹو

امریکا نے قاتل حسینہ کا ویزا منسوخ کردیا

نئی دہلی: امریکا نے بنگلادیش کی سابق وزیراعظم قاتل حسینہ کا ویزا منسوخ کردیا۔

بھارتی میڈیا نے بنگلادیشی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ امریکا نے شیخ حسینہ کا ویزا منسوخ کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس وقت شیخ حسینہ بھارت میں موجود ہیں اور افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ وہ برطانیہ میں سیاسی پناہ لینا چاہتی ہیں۔

واضح رہے کہ بنگلادیشی وزیراعظم حسینہ واجد ایک ماہ سے جاری عوامی احتجاج کے بعد گزشتہ روز ملک سے فرار ہوگئی تھیں۔