سندھ(اُمت نیوز)سندھ ہائی کورٹ نیو بار روم کی کینٹین میں گیس لیکج سے دھماکا ہوا ہے، دھماکے کے بعد نیو بار روم اور کینٹین کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
دھماکے سے سندھ ہائی کورٹ بار روم کی دیواروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بظاہر لگتا ہے دھماکا کینٹین میں گیس لیکج کے باعث ہوا۔
سندھ ہائی کورٹ کی سیکیورٹی ٹیم نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ سندھ ہائی کورٹ پہنچ گیا، دھماکے کی نوعیت کا تعین کیاجا رہا ہے۔
اس حوالے سے ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ نیو بار روم میں دھماکا صبح سوا 6 بجے ہوا، رات سے کینٹین میں گیس لیک ہو رہی تھی۔
ڈی آئی جی اسد رضا نے کہا کہ صبح عملے نے بجلی کا سوئچ آن کیا تو دھماکا ہو گیا، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ان کا کہنا ہے کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی رپورٹ کے بعد دھماکے کی نوعیت واضح ہو گی۔