اسلام آباد(اُمت نیوز)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ جب مارچ شروع ہو گا تو سب کو پتہ چل جائے گا کہ مارچ کہاں تک جائے گا۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے دھرنا مقام سے روانگی سے قبل صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی، دورانِ گفتگو صحافی نے سوال کیا کہ سنا ہے حکومت نے بیشتر مطالبات مان لئے ہیں، جس پر حافظ نعیم الرحمٰن نے جواب دیا کہ منظوری کا حتمی نوٹیفیکیشن ملنے تک دھرنا جاری رہے گا۔
ایک اور صحافی نے سوال کیا کہ مارچ کہاں تک جائے گا، جس پر امیر جماعتِ اسلامی نے جواب دیا کہ جب مارچ شروع ہو گا تو سب کو پتہ چل جائے گا، ایک صحافی نے بھی اپنے گھر کا بل زیادہ ہونے کا شکوہ کر دیا جس پر امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہم یہاں سب کیلئے آئے ہیں۔