کوئی سیاسی لیڈر پاکستان سے زیادہ اہم نہیں، فائل فوٹو
کوئی سیاسی لیڈر پاکستان سے زیادہ اہم نہیں، فائل فوٹو

یوٹرن کی ڈگری عمران خان کو ملنی چاہیے، عطا تارڑ

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہاہے کہ تحریک انصاف کے بدلتے بیانیے سے بندہ چکرا جاتا ہے،یوٹرن نہ لیں تو وہ بانی پی ٹی آئی کہلا ہی نہیں سکتا، یوٹرن کی ڈگری ہو تو تمام جامعات کو مشترکہ طور پر بانی پی ٹی آئی کو دے دینی چاہیے۔

وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی حکومت اورعوام بنگلہ دیش کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں،بنگلہ دیش کے لوگوں نے عزم اور ہمت دکھائی ہے،ان کاکہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی نے شیخ مجیب کو ہیرو کے طور پر پورٹریٹ کیا تھا۔

انہوں نے تقریریں کی کہ ہمارا لیڈر شیخ مجیب کی طرح ہے،تحریک انصاف کے بدلتے بیانیے سے بندہ چکرا جاتا ہے، بانی پی ٹی آئی نے اپنا موازنہ شیخ مجیب کے ساتھ کیا،جیل سے بار بار شیخ مجیب شیخ مجیب کی بات کی گئی۔

عطا اللہ تارڑ نے کہاکہ یوٹرن نہ لیں تو وہ بانی پی ٹی آئی کہلا ہی نہیں سکتا، آپ کا کوئی نظریہ ہے کہ نہیں، پتہ نہیں کوئی دین ایمان ہے کہ نہیں،کیا بانی پی ٹی آئی کا موازنہ شیخ مجیب سے نہیں کیاگیا، وہ بھی بیرونی مدد مانگتے رہے یہ بھی بیرونی مدد مانگتے رہے،شیخ مجیب سے موازنہ کرتے تھے ایک مجسمہ گرنے سے موقف بدل لیا، یوٹرن کی ڈگری ہو تو تمام جامعات کو مشترکہ طور پر بانی پی ٹی آئی کو دے دینی چاہیے۔