کابل: افغانستان کے ٹاپ آرڈر بلےباز احسان اللہ پر کرپشن کے الزام میں 5 سال کیلئے پابندی عائد کردی گئی۔
غانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے رواں سال کے آغاز میں کابل پریمیئر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے دوران کرکٹر پر کرپشن کے الزام پر فوری طور پر 5 سال کی پابندی عائد کردی ہے۔
بورڈ نے احسان اللہ کو آئی سی سی کے انسداد بدعنوانی کوڈ کے آرٹیکل 2.1.1 کی خلاف ورزی کا قصوروار پایا، اس قانون کے تحت اثرو رسوخ کا غلط استعمال جبکہ میچ کے دوسرے پہلو میں ہیرا پھیری کرنے کی کوششوں کا سبب ہے۔
اس خلاف ورزی کے نتیجے میں احسان اللہ پر فوری طور پر تمام فارمیٹ کی کرکٹ کھیلنے پر 5 سال کی پابندی ہے جبکہ کرکٹر نے الزامات کو تسلیم کرلیا۔
دوسری جانب افغان بورڈ 3 دیگر کھلاڑیوں سے بھی ممکنہ کرپشن میں ملوث ہونے کی تحقیقات کررہا ہے۔احسان اللہ تینوں فارمیٹ کے 20 میچوں میں افغانستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔