راولپنڈی: عمان نے 2008 کے دوران یمن میں قید 3 پاکستانیوں کو رہا کرتے ہوئے ڈی پورٹ کر دیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق تینوں پاکستانی اپنے پیاروں کے پاس وطن پہنچ گئے ہیں، تینوں قیدیوں میں سلیم اور امام بخش کا تعلق کراچی جبکہ خداد کا تعلق گوادر سے ہے۔
تینوں افراد پیشے کے اعتبار سے ماہی گیر تھے اور وہ مچھلیاں پکڑنے کے لیے لانچ کے ذریعے غیر قانونی طور پر یمن کے علاقائی پانیوں میں داخل ہوگئے تھے۔