لاہور ہائیکورٹ نے تمام رپورٹس کی روشنی میں درخواست نمٹا دی، فائل فوٹو
لاہور ہائیکورٹ نے تمام رپورٹس کی روشنی میں درخواست نمٹا دی، فائل فوٹو

عمران خان کا 9 مئی واقعات پر مشروط معافی مانگنے کا اعلان

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مشروط معافی مانگنے کا اعلان کردیا۔

اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پہلے 9 مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیجز لائی جائیں، اگر پی ٹی آئی کے لوگ 9 مئی واقعات میں ملوث پائے گئے تو معافی بھی مانگوں گا، ان کو پارٹی سے نکالوں گا اور سزا بھی دلواؤں گا۔

عمران خان نے کہا کہ کیا صرف آئی ایس پی آرکی عزت ہے، پاکستان اور عالمی سطح پر مقبول ترین شخص کی کوئی عزت نہیں، مجھے رینجرز نے گھسیٹا، کیا آپ کا حق نہیں کہ آپ مجھ سے معافی مانگیں۔

عمران خان نے کہا کہ  ظلم ہمارے ساتھ ہوا، ہمارے 10 ہزار لوگوں کو جیل میں ڈالا گیا، ہمیں الیکشن نہیں لڑنے دیا گیا، ہماری پارٹی پر پابندی لگائی گئی، ہم سانحہ 9 مئی کے متاثرہ ہیں ہم انصاف چاہتے ہیں۔

عمران خان نے کہاکہ ہم فارم 47 والی حکومت سے کسی صورت بات نہیں کریں گے، معافی وہ مانگتا ہے جس نے غلطی کی ہے، ہم نے کوئی غلطی نہیں کی۔

عمران خان نے کہاکہ ہم نے چیف جسٹس سے بھی کہا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہوئی ہے، ہماری 25 مئی کی پٹیشن کو نہیں سنا گیا، میرا نام، نوازشریف، آصف زرداری اور شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔