شکست کے بعد اسرائیلی خاتون ایتھلیٹ اشکبار ہو گئیں، فائل فوٹو
شکست کے بعد اسرائیلی خاتون ایتھلیٹ اشکبار ہو گئیں، فائل فوٹو

سعودی خاتون تائیکوانڈو کھلاڑی نے اسرائیل کو شکست دیدی

پیرس: پیرس اولمپکس میں خواتین کے تائیکوانڈو مقابلے میں سعودی عرب کی ایتھلیٹ دنیا ابو طالب نے اسرائیلی حریف کو شکست دیکر کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔

عرب میڈیا کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس میں گزشتہ روز ہونیوالے ویمنز تائیکوانڈو انڈر 49 کلوگرام ویٹ کلاس کے رائونڈ آف 16 مقابلے میں دنیا ابو طالب نے اسرائیلی ایتھلیٹ ابیشگ سیمبرگ کو 1-2 سے شکست دی۔

دنیا ابو طالب کو مقابلے کے پہلے رائونڈ میں 2-6 سے شکست ہوئی تھی تاہم دوسرے اور تیسرے رائونڈ میں انہوں نے ابیشگ سیمبرگ کو 4-5 اور 0-10 سے شکست دی جس کے بعد اسرائیلی خاتون ایتھلیٹ اشکبار ہو گئیں۔