الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں ترقیاتی اسکیموں کے اعلانات، تقرر و تبادلوں پر بھی پابندی عائد کر دی، فائل فوٹو
 الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں ترقیاتی اسکیموں کے اعلانات، تقرر و تبادلوں پر بھی پابندی عائد کر دی، فائل فوٹو

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 29ستمبر کو ہوں گے،الیکشن کمیشن

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 29ستمبر کو ہوں گے۔

شیڈول کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی 16 سے 20 اگست تک جمع کیے جائیں گے، امیدواروں کے کاغذات کی اسکروٹنی 22 سے 26ا گست تک ہوگی،،امیدواروں کو انتخابی نشان 6ستمبر کو الاٹ ہونگے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں ترقیاتی اسکیموں کے اعلانات، تقرر و تبادلوں پر بھی پابندی عائد کر دی۔