لاہور ہائیکورٹ نے تمام رپورٹس کی روشنی میں درخواست نمٹا دی، فائل فوٹو
لاہور ہائیکورٹ نے تمام رپورٹس کی روشنی میں درخواست نمٹا دی، فائل فوٹو

حکومت کے پاس صرف2ماہ کا وقت ہے، نجومی عمران خان

راولپنڈی:  سابق وزیراعظم عمران خان نے پیش گوئی کی ہے کہ حکومت کے پاس صرف2ماہ کا وقت ہے۔

ڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ مجھ سے مذاکرات کیلئے کسی نے رابطہ نہیں کیا،جیل سے پیش گوئی کررہا ہوں حکومت کے پاس صرف2مہینے کا وقت ہے۔

ان کاکہناتھا کہ حکومت دلدل میں پھنستی جا رہی ہے، یہ بیوقوف ہیں انہیں سمجھ نہیں آ رہی،میرے پاس بہت وقت ہے ان کے پاس وقت ختم ہورہا ہے،بانی پی ٹی آئی نے کہاکہ اگر موجودہ حکومت کی زیرنگرانی دوبارہ الیکشن ہوئے تو ہم نہیں مانیں گے۔

عمران خان نے کہاکہ 9مئی کی سی سی ٹی فوٹیج میں پی ٹی آئی والے سامنے لائے جائیں تو معافی مانگوں گا، یہ تاثر غلط ہے کہ میں نے غیرمشروط معافی مانگی ہے،ان کاکہناتھا کہ 9مئی پر صرف انصاف چاہتے ہیں ،میں صرف اور صرف پاکستان کیلئے بات کرنے کا کہہ رہا ہوں،جتنے مقدمات بنانے ہیں بنا لیں کوئی ڈیل نہیں کروں گا، میں کوئی ڈیل نہیں کروں گا،ڈیل وہ کرتا ہے جس نے کوئی جرم کیا ہو۔

عمران خان نے کہاکہ حکومت میں موجود ریلو کٹے فوج کو ورغلاتے ہیں کہ پی ٹی آئی کو ختم کردے،بانی پی ٹی آئی نے کہاکہ القادر ٹرسٹ کیس میں گواہ پیش کروں گا، شناخت نہیں بتاسکتا ورنہ ڈالہ پہنچ جائے گا۔