گلشن معمار میں گردآلود ہوائیں چلیں، فائل فوٹو
گلشن معمار میں گردآلود ہوائیں چلیں، فائل فوٹو

کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں ایک بار پھر مون سون بارشوں کی پیش گوئی کردی۔

شہر قائد میں 9 سے 11 اگست کے دوران کراچی میں بارش کا امکان ہے، گرج چمک کے ساتھ بارش کے دوران تیز ہواؤں کے جھکڑ چلنے کی بھی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔