حماس کو مجبور کیا جائے کہ وہ ان کی جگہ کسی اور کو آگے لائے، فائل فوٹو
حماس کو مجبور کیا جائے کہ وہ ان کی جگہ کسی اور کو آگے لائے، فائل فوٹو

اسرائیل نے حماس کے نئے سربراہ یحییٰ السنوار کو قتل کرنے کا اعلان کر دیا

تل ابیب: اسرائیل نے حماس کے سیاسی بیورو کے نئے سربراہ یحییٰ السنوار کو بھی قتل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ حماس نے گزشتہ روز یحیٰی السنوار کو اسماعیل ہنیہ کے تہران میں قتل کے بعد اپنا نیا سربراہ منتخب کیا تھا، جن کا پورا نام یحییٰ ابراہیم حسن سنوار ہے۔

اسرائیل اس سے پہلے بھی مختلف ملکوں میں اس سے اختلاف رکھنے والے اور خصوصاً عرب یا فلسطینی شناخت رکھنے والے قائدین کو اپنی خفیہ ایجنسیوں کے ذریعے قتل کروا چکا ہے۔

اسرائیل کے آرمی چیف لیفٹینیٹ جنرل ہرزی ہیلوی نے السنوار کو تلاش کرنے اور ان پر حملہ کی ہدایات جاری کردی ہیں، اور کہا ہے کہ حماس کو مجبور کیا جائے کہ وہ ان کی جگہ کسی اور کو آگے لائے۔