نئے تعینات ہونے والے چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو راشد محمود لنگڑیال نے جمعرات کے روز باضابطہ طور پر ایف بی آر ہیڈکوارٹرز میں اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔
ایف بی آر ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر سابق چیئرمین ملک امجد زبیر ٹوانہ، بورڈ کے ممبران اور اعلیٰ افسران نے اُن کا پر تپاک استقبال کیا۔
بعد ازاں چیئرمین ایف بی آر نے بورڈ کے ممبران کے ساتھ تعارفی ملاقات کی۔ انہوں نے ٹیم ایف بی آر کو تفویض کردہ اہداف کے حصول کے لئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔