ملزم نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا وہ کالا علم کرتا ہے، اسی لیے وہ قبرستان آیا تھا ، فائل فوٹو
ملزم نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا وہ کالا علم کرتا ہے، اسی لیے وہ قبرستان آیا تھا ، فائل فوٹو

قبرستان میں خاتون کی لاش سے زیادتی کرنیوالا پکڑاگیا

کراچی:باغ کورنگی قبرستان میں مدفن خاتون کی لاش سے مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش کرنے والے شخص کو شہریوں نے پکڑ لیااور بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔

کورنگی کے علاقے میں قبرستان میں مبینہ طور پر لاشوں سے جنسی زیادتی کرنے والے ملزم کو عوام نے آدھی رات کے وقت پکڑ لیا اور تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔

پکڑے جانے والے شخص کے حوالے سے شہریوں کا دعوی ٰ تھا کہ وہ قبر کو کھود کر اس کے اندر اترا ہوا تھا ۔ ملزم کو شہریوں نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا ۔ شہریوں نے الزام لگایا کہ مبینہ طور پر ملزم مردہ خاتون سے زیادتی کی کوشش کر رہا تھا،بعد ازاں ملزم کو کورنگی تھانے کے حوالے کر دیا گیا جبکہ ملزم نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا کہ وہ کالا علم کرتا ہے اسی لیے وہ قبرستان آیا تھا ۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم خواتین کی قبریں کھودا کرتا تھا، ملزم کو 8 سال قبل بھی عوام نے قبرستان سے پکڑا تھا۔ملزم کے خلاف تھانہ عوامی کالونی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔