اسلام آباد(اُمت نیوز)وزیراعظم شہبازشریف اولمپکس میں ارشد ندیم کے گولڈ میڈل جیتنے پر خوش، 12 اگست کو ورلڈ یوتھ ڈے بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ کر لیا گیا
حکومتی ذرائع کےمطابق اس حوالے سے نیشنل یوتھ پالیسی کا اعلان بھی کیا جائے گا، منفرد تقریب کے لئے وزیراعظم یوتھ پروگرام کے انچارج رانا مشہود کو ذمہ داری سونپ دی گئی۔
حکومتی ذرائع کےمطابق اولمپئن گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کی بھی خصوصی تقریب میں شرکت متوقع ہے ، ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کار کمپنیاں کھلاڑیوں اور نوجوانوں کو جاب آفرز کے لئے سٹال بھی لگائیں گی۔