پیرس اولمپکس میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم پاکستان پہنچ گئے.رات ایک بجے کے بعد اُن کے طیارے نے لاہور ایئرپورٹ کے رن وے کو ٹچ کیا جہاں واٹر کینن کے ذریعے اُن کے طیارے کا استقبال کیا گیا اور بھرپور پروٹوکول دیا گیا.
لاہور ایئرپورٹ پر فخر پاکستان ارشد ندیم کے استقبال کیلئے عوام کی بہت بڑی تعداد موجود تھی جبکہ اُن کے خاندان کے افراد کے علاوہ ان کے آبائی شہر میں چنوں کے لوگوں کی کثیر تعداد بھی ائی ہوئی تھی. استقبال کیلئے آنے والوں نے گلدستے اور قومی پرچم بھی اٹھا رکھے تھے.
سب سے پہلے ارشد ندیم کا استقبال اُن کے والد نے کیا, اور بیٹے کو گلے لگایا.جبکہ وفاقی وزیر احسن اقبال, رانا مشہود, خواجہ سعد رفیق, عظمیٰ بُخاری اور دیگر لیگی رہنما اور وزراء بھی استقبال کیلئے موجود تھے.
ا
قوم کی دعاؤں سے کامیابی ملی.ارشد ندیم
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ وہ اللہ تعالی کا شکر ادا کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے والدین اور قوم کے بھی شکر گزار ہیں جن کی دعاؤں اور حوصلہ افزائی کے نتیجے میں انہیں یہ کامیابی حاصل ہوئی۔
ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ ان کی گھٹنے کی سرجری ہوئی اس کے باوجود ان کے کوچ نے بہت محنت کر کے انہیں پیرس اولمپکس کے لیے تیار کیا لہذا جیت کا کریڈٹ بڑی حد تک ان کو جاتا ہے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے اور پاکستانی پرچم کو پوری دنیا میں سر بلند کیا ہے جس پر ہم سب خوش ہیں