امریکا(اُمت نیوز)خوارج دنیا کیلئےخطرہ،پاکستان نے آگاہ کردیا ،اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ فتنہ الخوارج پاکستان اور دنیا کے لیےخطرہ ہے۔
اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ فتنہ الخوارج اورالقاعدہ کی ایک دوسرے سے وابستگی ہے، عالمی برداری فتنہ الخوارجی اور داعش کے خلاف سخت کارروائی کرے۔
منیر اکرم کا کہنا تھا کہ افغان حکومت کو سمجھناہوگا کہ دہشت گردی پر قابوپائے بغیر امن قائم نہیں ہو سکتا، دہشت گرد افغانستان پر بھی قبضہ کر سکتے ہیں، ان دہشت گرد تنظیموں کے خلاف سیاسی سطح پر اجتماعی طور پرکارروائی کی جائے۔
عبوری افغان حکومت سے متعلق منیر اکرم کا کہنا تھا کہ افغان حکومت کو باور کروانا چاہتے ہیں کہ دہشت گردی کا مسئلہ حل ہونے تک افغانستان کے بیرونی دنیا کے ساتھ تعلقات بھی نارمل نہیں ہوں گے۔