سندھ میں اقلیتیں سب سے زیادہ محفوظ ہیں: مراد علی شاہ

سندھ(اُمت نیوز)اقلیتوں کے قومی دن پر وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اقلیتی برادری کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ صوفیوں کی سر زمین ہے، یہاں اقلیتیں سب سے زیادہ محفوظ ہیں۔

ایک بیان میں مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ نے زندگی کے ہر شعبے میں اقلیتوں کو بھرپور نمائندگی دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کی تعمیر و ترقی میں اقلیتوں کا بھرپور کردار رہا ہے۔

مراد علی شاہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ سندھ واحد صوبہ ہے جہاں اقلیت اور اکثریت میں کوئی فرق نہیں۔