فائل فوٹو
فائل فوٹو

حکومت کا تختہ پلٹنے کے پیچھے امریکا کا ہاتھ ہے،حسینہ واجد

نئی دہلی: بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے کہاکہ حکومت کا تختہ پلٹنے کے پیچھے امریکا کا ہاتھ ہے،امریکا کو ایئربیس قائم کرنے کیلیے سینٹ مارٹن جزیرہ نہ دینے پر اقتدار سے ہاتھ دھونا پڑا۔

حسینہ واجد کاکہناتھا کہ  میں نے استعفیٰ دے دیا تاکہ مجھے لاشوں کا جلوس نہیں دیکھنا پڑے،وہ لاشوں پر اقتدار حاصل کرنا چاہتے تھے لیکن میں نے اس کی اجازت نہیں دی،انہوں نے کہاکہ اپنے ملک کے باشندوں سے گزارش کرتی ہوں شدت پسندوں کے بہکاوے میں نہ آئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شیخ حسینہ فرار ہونے سے پہلے جو تقریر نہ کر سکیں اس کے متن کے مطابق میں نے استعفیٰ اس لیے دیا کہ مجھے لاشیں نہ دیکھنی پڑیں۔

ان کی تقریر میں یہ بھی لکھا تھا کہ وہ طلبہ کی لاشوں پر اقتدار میں آنا چاہتے تھے لیکن میں نے اس کی اجازت نہیں دی اور میں نے وزارتِ عظمیٰ سے استعفیٰ دے دیا۔

شیخ حسینہ کی تقریر کے متن کے مطابق میں اپنی سر زمین کے لوگوں سے درخواست کرتی ہوں کہ براہ کرم بنیاد پرستوں سے جوڑ توڑ نہ کریں۔

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ان کی تقریر میں لکھا تھا کہ شاید اگر میں ملک میں رہتی تو مزید جانیں ضائع ہوتیں اس لیے میں نے خود کو ہٹا دیا ہے، آپ میری طاقت تھے۔