کوہ پیما مراد سد پارہ براڈپیک سرکرنے کے بعد واپسی پر حادثے کا شکار ہوئے، فائل فوٹو
کوہ پیما مراد سد پارہ براڈپیک سرکرنے کے بعد واپسی پر حادثے کا شکار ہوئے، فائل فوٹو

کوہ پیما مراد سدپارہ براڈپیک سر کرنے کے بعد گر کر لاپتہ

اسکردو: معروف ریکارڈیافتہ کوہ پیما مراد سدپارہ براڈپیک سر کرنے کے بعد گر کر لاپتہ ہو گئے۔

مراد سد پارہ براڈپیک سر کرکے واپس بیس کیمپ کی طرف آ رہے تھے، ان کا رابطہ منقطع ہو گیا،ڈپٹی کمشنر شگرویلی نے مراد سد پارہ کے لاپتہ ہونے کی تصدیق کردی،ڈپٹی کمشنر شگر کاکہناتھا کہ کوہ پیما مراد سد پارہ براڈپیک سر کرنے کے بعد واپسی پر حادثے کا شکار ہو گئے،مراد سد پارہ کو ریسکیو کرنے کیلیے آرمی ایوی ایشن سے رابطہ کرلیا۔

مراد سد پارہ نے بوٹل نیک پر کوہ پیما محمد حسن کی لاش  نیچے لانے کیلیے ریسکیو مشن میں حصہ لیاتھا،محمد حسن کی لاش بیس کیمپ سے ہیلی کاپٹر پر روانہ کرنے کے بعد مراد سد پارہ براڈپیک پر روانہ ہوئے،مراد سد پارہ نے گزشتہ سال ایک ہفتے میں دو بار نانگا پربت سر کرکے ریکارڈ قائم کیا تھا۔