راولپنڈی: خوارج کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہونے والےلیفٹیننٹ عزیر محمود ملک کمبائنڈ ملٹری ہسپتال پشاور میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں تین مختلف مقامات پر سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ باغ کے ایک مقام پر لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک نے اپنے دستوں کی قیادت کرتے ہوئے بہادری سے مقابلہ کیا اور4 خوارج کو جہنم واصل کیا تاہم فائرنگ کے تبادلے کے دوران وہ شدید زخمی ہوگئے تھے، وہ سی ایم ایچ پشاور میں زیرعلاج تھے، آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر افسروں اور جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔