بھارت، تربیتی طیارہ مدھیہ پردیش میں گر کر تباہ ہو گیا

طیارے کے حادثے میں 2پائلٹ زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

               
August 11, 2024 · بام دنیا
تربیتی طیارہ فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا، فائل فوٹو

تربیتی طیارہ فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا، فائل فوٹو

نئی دہلی: بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق طیارے کے حادثے میں 2پائلٹ زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا، پولیس کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ بھارتی انجی ایویشن کمپنی کا ہے ، پولیس کا کہنا ہے کہ تربیتی طیارہ فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا۔