جی ایچ کیو میں ہونیوالی تقریب  ارشد ندیم اور اہلخانہ کے اعزاز میں ہوئی، فائل فوٹو
 جی ایچ کیو میں ہونیوالی تقریب  ارشد ندیم اور اہلخانہ کے اعزاز میں ہوئی، فائل فوٹو

سسرنے ارشد ندیم کو تحفے میں بھینس دینے کا اعلان کر دیا

میاں چنوں: پیرس اولمپکس میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کے سسر نے داماد کو تحفے میں بھینس دینے کا اعلان کر دیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد نواز نے اپنے داماد کے گولڈ میڈل جیتنے پر انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہوئی ہے، میں اپنے داماد کا بھرپور استقبال کروں گا۔

داماد کو تحفہ دینے کا پوچھا گیا تو محمد نواز نے کہا کہ وہ اپنے داماد کو ایک بھینس تحفے میں دیں گے۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ میرے 4 بیٹے اور 3 بیٹیاں ہیں جن میں سب سے چھوٹی بیٹی کی شادی ارشد ندیم سے 6 سال قبل ہوئی تھی، ان کی بیٹی سے ارشد ندیم کے 3 بچے ہیں، جن میں 2 بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔