اسلام آباد: سپریم کورٹ میں قومی اسمبلی کے 3 حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے متعلق فیصلہ کل سنایا جائے گا۔
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ فیصلہ سنائے گا۔
این اے 154 لودھراں، این اے 81 گجرانوالہ اور این اے 79 گوجرانوالہ میں اعتراضات کیے گئے پولنگ اسٹیشنز کی دوبارہ گنتی بارے اپیلوں پر فیصلہ سنایا جائے گا۔