ایران کی خودمختاری و سلامتی کی حمایت کرتے ہیں،چین

ایران(اُمت نیوز)چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے ایران کو بیجنگ کی حمایت کا یقین دلایا ہے۔

ایرانی قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری سے ٹیلیفونک گفتگو میں چینی وزیر خارجہ نے ایک بار پھر تہران میں حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل کی شدید مذمت کی۔

انہوں نے دوران گفتگو ایران کو چین کی حمایت کا یقین دلایا اور کہا کہ تہران میں حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کا قتل ایران کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے۔

وانگ ای نے مزید کہا کہ چین ایران کی خودمختاری، سلامتی اور قومی وقار کی حمایت کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کا قتل علاقائی امن و استحکام کے لیے خطرہ بنا ہے، اس قتل سے غزہ جنگ بندی مذاکرات کو براہ راست نقصان پہنچا ہے۔