اسلام آباد(اُمت نیوز)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ نوجوان ہمارے مستقبل کی ضمانت ہیں۔
نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں آصف زرداری نے کہا کہ عالمی دن پر پاکستان کے متحرک نوجوانوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
صدرِ مملکت کا کہنا ہے کہ پاکستانی نوجوان ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں، ہمارا فرض ہے ان کو پُرامن اور خوشحال پاکستان کی تعمیر کے لیے مواقع فراہم کریں۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ نوجوانوں کی توانائی، تخلیقی صلاحیت اور استقلال ہماری قوم کی کامیابی کا محرک ہیں۔