وزیرکھیل سندھ کا ارشد ندیم کیلیے 35لاکھ روپے انعام کا اعلان
میں ذاتی حیثیت میں ارشد ندیم کو 10لاکھ روپے کیش ایوارڈ دینے کا اعلان کرتا ہوں۔محمد بخش مہر
August 12, 2024 · اسپورٹس
ارشد ندیم نے اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت کر ہم سب کا سر فخر سے بلند کیا، فائل فوٹو
کراچی: وزیر کھیل امورنوجوانان سندھ محمد بخش مہر نے گولڈمیڈلسٹ ارشد ندیم کیلئے 35لاکھ کیش ایوارڈ کا اعلان کر دیا۔
وزیر کھیل سندھ محمد بخش مہر نے کہاکہ سندھ حکومت محکمہ کھیل ارشد ندیم کو 25لاکھ روپے کیش ایوارڈ دے گی،میں ذاتی حیثیت میں ارشد ندیم کو 10لاکھ روپے کیش ایوارڈ دینے کا اعلان کرتا ہوں۔
ان کاکہناتھا کہ ارشد ندیم نے اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت کر ہم سب کا سر فخر سے بلند کیا، ارشد ندیم سے جلد ملاقات کرو ں گا۔