راولپنڈی: آئی ایس ایس کے سابق چیف جنرل(ر) فیض حمید کا کورٹ مارشل شروع، فوج نے تحویل میں لے لیا
آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات پر آئی ایس ایس کے سابق چیف جنرل(ر) فیض حمید کیخلاف ٹاپ سٹی کیس میں شکایات کی جانچ کیلیے ایک تفصیلی کورٹ آف انکوائری کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق انکوائری کے بعد لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید (ریٹائرڈ) کے خلاف پاکستان آرمی ایکٹ کی دفعات کے تحت مناسب تادیبی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کے بیان کے مطابق ان کیخلاف ریٹائرمنٹ کے بعد پاکستان آرمی ایکٹ کی خلاف ورزی کے متعدد واقعات بھی سامنے آئے ہیں۔ فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید (ر) کو فوجی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔