اسلام آباد(اُمت نیوز)وزیراعلی پنجاب مریم نواز کل ارشد ندیم کے گھر میاں چنوں جائیں گی،فخرپاکستان کو انعامی رقم کا چیک اور کار تحفے میں دیں گی۔
ذرائع اسپورٹس بورڈ کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز آج میں چنوں کے نواحی علاقے 101 پندرہ ایل میں ارشد ندیم سے ملاقات کریں گی۔
مریم نواز قومی ہیرو ارشد ندیم کو 10 کروڑ روپے کا چیک دیں گی اور خانیوال میں ارشد ندیم کے نام سے منسوب منصوبوں کا افتتاح بھی کریں گی جبکہ خانیوال میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر د یا گیا ہے۔
اس کے بعد ارشد ندیم اسلام آباد روانہ ہوں گے، ارشد ندیم کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وزیراعظم سے ملاقات متوقع ہے۔