یوم آزادی پر عوام کیلئے بڑا تحفہ،پٹرولیم قیمتوں میں بڑی کمی

 

اسلام آباد(اُمت نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کا یومِ آزادی پر عوام کیلئے بڑا تحفہ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے 2 روز قبل ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کر دیا گیاہے

جس میں پٹرول کی قیمت 8.47 روپے اور ڈیزل کی قیمت0 6.7 روپے فی لیٹر کم کر دی گئی ہے

جس کے بعد پٹرول نئی قیمت فی لیٹر 269.43 روپے سے کم ہو کر 260.96 روپے پر آگئی ہے

جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 272.77 روپے سے کم ہو کر 266.07 روپے فی لیٹر پر آگئی ہے ۔