اسلام آباد(اُمت نیوز)پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کا کہنا ہے کہ یہ اہم موقع مسلمانوں کے ایک علیحدہ وطن کے دیرینہ خواب کی تعبیر کی یاد دلاتا ہے، پاکستان کی مسلح افواج ملک کی جدوجہد میں حصہ لینے والوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہیں۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے کہا ہے کہ مسلح افواج ملکی خود مختاری، علاقائی سالمیت اور اقدار کے دفاع کے لیے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتی ہیں۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے یہ بھی کہا ہے کہ محنت سے حاصل آزادی کو عزت اور وقار کے ساتھ محفوظ رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، مسلح افواج قوم کی طرف سے ان پر کیے گئے اعتماد کو برقرار رکھتی ہیں، پاکستان زندہ باد۔